Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

Now Reading:

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے حب ریور روڈ مواچھ گوٹھ قبرستان کے قریب سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی ۔

حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم اور دیگر علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو بارودی مواد فراہم کرنے والے چار 4 دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت میر علی شاہ ، محمد اقبال ، نصر اللہ  اور محمد سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد بارودی مواددینے حب بلوچستان سے مواچھ  گوٹھ قبرستان کراچی پہنچے تھے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ے جو کہ کراچی میں دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

Advertisement

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ایک سال سے بارودی مواد سپلائی کرنے کا کام کر رہے تھے اور اس سے قبل بھی دو سے تین مرتبہ بارودی مواد سپلائی کر چکے ہیں جو کہ بیرون ملک سے اسمگل کرکے لاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر