Advertisement

عمران خان کی صحت عامہ کے متعلق بھرپور آگہی مہم چلانے کی ہدایت

عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صوبہ پنجاب میں صحت عامہ کے حوالے سے شروع کئے جانے والے میگا پراجیکٹس کے متعلق بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال، لانگ مارچ، انتخابات اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت  کی گئی جبکہ ڈاکٹر اختر ملک کی جانب سے مختلف اسپتالوں کے گئے دوروں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔

 

اسکے علاوہ ہیلتھ فیسلیٹیز میں عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے واضع کردہ میکانزم پر آگاہ کیا  جس پر عمران خان نے ڈاکٹر اختر ملک کے شروع کردہ اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت میں کرپشن سے پاک ماحول اور بھرتی میں میرٹ کلچر فروغ دیا جائے۔

عمران خان نے ہدایت دی کہ صحت عامہ کے شروع کردہ میگا پراجیکٹس سے متعلق بھرپور آگہی مہم چلائی جائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر اختر ملک  کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہیں، ہمارے عوامی منصوبے شہریوں کی زندگی میں بہتری اور نئے رحجانات کا تعین کریں گے اور محکمہ صحت میں ایڈہاک بھرتیوں سے اسپتالوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version