Advertisement

مسرت چیمہ اور لاہور سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات

ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ اور لاہور سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے بعد ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 26 سال سے تحریک انصاف سے وابستہ سینئر پارٹی کارکنان نے ملاقات کی، چیئرمین عمران خان نے انتہائی خوشگوار ماحول میں سینئر کارکنان سے گپ شپ کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سینئر کارکنان کی پارٹی سے وفاداری کو سراہا جبکہ ملاقات میں تحریک انصاف کے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے پارٹی کے قیام کی یادوں کو تازا کیا، پارٹی سے مخلص سینئر پارٹی کارکنان ہی تحریک انصاف کا اصل سرمایہ ہیں۔

ڈاکٹر شاہد، افتخار الہیٰ، یاسر گیلانی، لالہ اشتیاق، علی امتیاز وڑائچ، عبدالکریم کلواڑ، عرفان ایڈووکیٹ اور شبیر سیال ملاقات کرنے والے کارکنان میں شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version