Advertisement

عمران خان آج لانگ مارچ کے شرکاء سے بذریعہ ’ویڈیو لنک‘ خطاب کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج گجرات سے ہوگا۔

آزادی مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے اور مارچ کے آغاز پر شرکاء سے خطاب بھی کرینگے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے اس حوالے سے  ٹوئٹ کی اور بتایا کہ عمران خان آج گجرات میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج گجرات سے ہوگا

انہوں نے لکھا کہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے کپتان کے استقبال کے لیے بے تاب ہے، ملک کے تمام تر مسائل کا حل جمہور کو فیصلے کا اختیار دینے میں ہے۔

Advertisement

‘لانگ مارچ شیڈول’

لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ گجرات رامتلائی چوک پر ہو گا جہاں پر مسلم لیگ ق شرکاء کا استقبال کریں گے۔

Advertisement

لانگ مارچ کا دوسرا پڑاؤ جی ٹی ایس چوک پر ہو گا جہاں پی ٹی آئی کارکنان استقبال کریں گے، اس مقام پر بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے جہاں پر عمران خان کا ویڈیو لنک خطاب ہوگا۔

دونوں پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ پولیس نے دونوں پوائنٹس پر آنے والے راستوں کو بیریر لگا کہ بند کر دیا گیا ہے۔

‘عمران خان کی کارکنوں کو سڑکیں کھلی رکھنے کی ہدایت’

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کارکنان فوری طور پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دیں۔

‘حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز’

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا کل سے دوبارہ باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جہاں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باعث عارضی طور پر ختم کردیا تھا کل سے ایک بار پھر اسی مقام سے حقیقی آزادی کے مارچ کا آغاز کیا گیا۔

لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد قائدین کیلئے نیا کنٹینر تیار کیا گیا ہے جس ہر بلٹ پروف شیشہ لگانے کے علاوہ دیگر حفاظتی اقدامات بھی کئ جارہے ہیں جبکہ لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version