Advertisement

شہداء کی قربانیوں کے بغیر معاشی و اقتصادی ترقی ممکن نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کے بغیر معاشی و اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کورکمانڈرلیفٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورہ پشاور کے دوران آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورہ پشاورمیں آرمی چیف کا افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا اور امن و استحکام کیلئے فارمیشن کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سب ہمارے شہداء کی قربانیوں کے طفیل ممکن ہوا ہے کیونکہ شہدا کی قربانیوں کے بغیر معاشی و اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا کے ضم  ہونے والے اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خدمت کرتےہوئے اپنی پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن؛ چیئرمین پی سی بی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
کوئٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
کوشش کر رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی شکایات کا ازالہ کر سکیں، احسن اقبال
اگر پی ٹی آئی لڑائی کرنا چاہتی ہے تو ریاست ایکشن کرسکتی ہے، ندیم افضل چن
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version