Advertisement

وزیر اعظم اور گورنر پنجاب کیخلاف دو نیب مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری

نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب  محمد بلیغ الرحمان کے خلاف دو مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری  دے دی۔

تفصیلات  کے مطابق  ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔

نیب نے موقف اپنایا کہ تین سالوں کے دوران تحقیقات کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کے خلاف کرپشن کے ثبوت نہیں ملے۔

نیب نے 2019 میں بہاولپور میں 14 ہزار 400 کینال سرکاری اراضی منتقل کرنے پر انکوائریاں شروع کی تھیں۔ نیب ملتان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شبہاز شریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھجوائے تھے۔

چیئرمین نیب نے سرکاری اراضی کی منتقلی کا معاملہ سینئر ممبر بورڈآف ریونیو کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement

قانون میں ترمیم کے بعد سرکاری اراضی کی منتقلی کی تحقیقات پنجاب ریونیو اتھارٹی کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version