کراچی میں میئر صرف پی ٹی آئی کا ہوگا، علی زیدی

ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی
سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں میئر صرف پی ٹی آئی کا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں بلکہ زرداری مافیا کی پیپلز پارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بتائیں اتنے سالوں سے پیپلز پارٹی نے سندھ میں کیا کام کیا؟ پیپلز پارٹی نے سندھ کی حالت موئن جودڑو سے بھی ابتر کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 13 سال سے سندھ حکومت کے وزرا کی حالت ضرور بدلی ہے جبکہ سندھ کا کسان اور غریب آج بھی بنیادی ضروریات کو ترس رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول جان لیں کہ بھٹو اور روٹی کپڑا مکان کا نعرہ اب پرانا ہوچکا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف جھوٹ، کرپشن اور دھوکے بازی کی سیاست جانتی ہے، سندھ کی عوام اب باشعور ہوچکی ہے، سندھ میں تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے سندھ سے کامیاب ہوگی اور کراچی میں میئر صرف پی ٹی آئی کا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے مزید کہا کہ زرداری مافیا عمران خان سے خوفزدہ ہے جبکہ عمران خان کی جیت کے خوف کی وجہ سے کراچی میں تین دفعہ بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کروائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News