Advertisement

حقیقی آزادی مارچ 7ویں روز میں داخل، آغاز وزیر آباد سے ہوگا

حقیقی آزادی مارچ

سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج ساتویں روز میں داخل ہوچکا ہے جس کا آغاز وزیرآباد سے ہوگا۔

ساتویں روز کے آغاز کے متعلق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج لانگ مارچ کا آغاز وزیرآباد میں دوپہر ایک بجے ہوگا۔

لانگ مارچ کے روٹ پر مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیے گئے ہیں جبکہ سندھ سے علی زیدی قافلہ لے کر پہنچ گئے  ہیں۔

اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے والا لانگ مارچ پاکستان کا اب تک کا سب سے بڑا مارچ بن گیا ہے جس میں ہزاروں اور ہزاروں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 10 نومبر کے بعد 20 لاکھ سے زائد افراد اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے قافلے راولپنڈی اور اسلام آباد پہنچنے کے حوالے سے  نیا شیڈول جاری کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

لانگ مارچ کے چھٹے روز کی جھلکیاں:

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے چھٹے روز کی جھلکیاں بھی شیئر کی گئی ہین جس میں عوام کا جوش و خروش دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version