سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک، سپاہی شہید

سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر ہلاک جبکہ 1 سپاہی شہید ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے خیبر ڈسٹرکٹ کے علاقے شکاس میں ایک مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں اہم دہشتگرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین ہلاک ہوگیا جس کے بارے میں پراپیگنڈہ کیا جارہا تھا کہ وہ لاپتہ ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک کمانڈر شاہین سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے 28 سالہ سپاہی سلیم خان شہید ہوا ہے۔۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News