Advertisement

ہم پہلے پرامن احتجاج کر رہے تھے پر اب پورا ملک جام کریں گے، علی زیدی

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم پہلے پرامن احتجاج کر رہے تھے پر اب پورا ملک جام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آباد واقعے کے خلاف پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہونے والے واقعہ کا ہمیں شک تھا، پہلے دن سے ہمیں اور عمران خان کو انفارمیشن آرہی تھی۔

علی زیدی نے کہا کہ پہلے دن سے عمران خان نے کہا تھا میں پاکستان پر سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہوں، پاکستان پر سب کچھ قربان کرنے کیلئے عمران خان نے اب مثال دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت ہم کنٹینر تک پہنچ چکے تھے، جیسے ہی ہم کنٹینر کے گیٹ تک پہنچے تو سامنے سے بولٹ کی آواز آئی، یہ کسی ایک شوٹر کا کام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی پرامن تھے اور آگے بھی رہیں گے، اب آپ ملک چلا سکتے ہیں تو چلا کر دکھائیں کیونکہ ہم اب پرامن احتجاج کے بعد پورا ملک جام کرنے جا رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Next Article
Exit mobile version