Advertisement

میں وزیر داخلہ نہیں وزیر خارجہ ہوں، بلاول بھٹو کا بیرون ملک دوروں سے متعلق سوال پر ردعمل

وزیر خارجہ

میں وزیر داخلہ نہیں وزیر خارجہ ہوں، بلاول بھٹو کا بیرون ملک دوروں سے متعلق سوال پر ردعمل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیرون ملک دوروں  سے متعلق سوال پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں وزیر داخلہ نہیں بلکہ وزیر خارجہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک دوروں کے معاملے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تفصیلات سامنے رکھ دیں ہیں۔

 

پیش کی جانے والی تفصیلات کے مطابق انہوں نے بتایا ہے کہ وہ پاکستان کے واحد وزیر خارجہ ہیں جو اپنا ٹکٹ خریدتا ہے اور اپنے ہوٹل کا بل خود ادا کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتے اور اگر ایسا کرتے بھی تو بطور وزیر خارجہ یہ میرا استحقاق ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ کے شیڈول میں تبدیلی

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیرون ملک دوروں کا فائدہ ان کی ذات کو نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو ہوا ہے اور بیرون ملک دوروں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دیگر لوگ شاید چھٹی منانے بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں مگر ان کی محنت کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس وقت جی 77 یعنی پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے اتحاد کی قیادت کررہا ہے اور ہم نے کوپ 27 میں تباہی سے ازالے کو ایجنڈے میں شامل کروایا اور یہ پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جی 77 اصلاحات کی دستاویز کو ملاحظہ کریں، دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی فنانشل ادارے امیر ممالک کے بجائے غریب ممالک کو فائدہ دیں،۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکہ کا دورہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version