عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل

اعتماد کا ووٹ، عمران خان آج پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل کر لی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تمام قانونی و آئینی معاملات سے آگاہ کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نہایت باریک بینی سے قانونی ماہرین کی رائے کو نوٹ کیا اور قانون ماہرین سے مختلف قانونی سقم پر سوالات پوچھے۔
قانونی ماہرین نے رائے دی کہ ایک مرتبہ جب اسمبلی کی تحلیل پر سمری گورنر کے سپرد کی جائے تو گورنر اسے روک نہیں سکتا، آئین کے تحت گورنر کو سمری موصول ہونے کے 48 گھنٹوں میں اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے، پرویز خٹک
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے 3 ہفتوں سے زائد اسمبلیوں کی تحلیل پر مختلف قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد عمران خان آج اور کل پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے مزید مشاورت کریں گے اور 17 دسمبر لبرٹی چوک میں اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر معاملات پر اہم اعلانات کریں گے۔
کپتان حکومت پر ایک اور کاری ضرب لگانے کو تیار
کپتان حکومت پر ایک اور کاری ضرب لگانے کو تیار ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان آج بھی زمان پارک میں مصروف دن گزاریں گے۔
مزید پڑھیں: صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جس میں عمران خان ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر انکے رائے معلوم کریں گے۔
اس کے علاوہ سا بق وزیر اعظم عمران خان مختلف وفود اور پارٹی رہنماؤں سے بھی موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
عمران خان کا طلبہ سے ورچوئل خطاب
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 1 بجے چاروں صوبوں کے طالب علموں سے ملک کی تعمیر میں طلبہ کے کردار کے موضوع پر ورچوئل خطاب کریں گے۔
اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے بتایا کہ چیئرمین عمران خان دوپہر 1 بجکر 15 منٹ پر ملک بھر کے طلباء سے مخاطب ہوں گے۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام بیک وقت ملک بھر کی 29 جامعات و کالجز میں طلبہ و طالبات کے بڑے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
ترجمان پنجاب حکومتنے مزید کہا کہ ”قوم کی تعمیر میں طلبہ کا کردار“ کے عنوان پر بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News