کچھ بھی ہوجائے چوروں سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا، عمران خان

کچھ بھی ہوجائے چوروں سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا، عمران خان
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہچاؤں گا اور کچھ بھی ہوجائے چوروں سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ میری پیشگوئی ہے کہ آئندہ انتخابات مارچ اپریل میں ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ ہمارے ساتھ اسوقت بہتر طریقے سے چل رہی ہے اور ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا ہے، ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت چل رہی ہے ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیرون ملک دورے:
انہوں نے سوال اٹھایا کہ بلاول بھٹو نے میرے سے زیادہ بیرونی دورے کیے اور اگر انہوں نے اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: مجھے بند گلی میں دھکیلنے کا مطلب ملک کو بند گلی میں دھکیلنا ہے، عمران خان
انہوں نے وزیر خارجہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سب سے پہلے افغانستان کا دورہ کرنا چاہیے تھا اور افغانستان کے معاملے پر توجہ دینی چاہیے۔
غیر ملکی فنڈنگ کا کیس:
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا غیر ملکی فنڈنگ کا کیس تو اوورسیز کا تھا، باقی جماعتوں کی غیر ملکی فنڈنگ کے کے کیسز کا کیوں فیصلہ نہیں سنایا جاتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں لیکن ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے اور سپریم کورٹ نے کہا تھا سب جماعتوں کا اکٹھا کیس چلے لیکن لیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ سے کنٹرولڈ ہے۔
آئندہ سال مارچ اپریل تک عام انتخابات ہو جائیں گے:
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرپش کا خاتمہ اور قانون کی بالادستی اولین ترجیح ہے اور انشاءاللہ میں مارچ ، اپریل میں الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہفوری طور پر اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ اسلیے نہیں کیا کہ کچھ معاملات سمیٹنے تھے تاہم اب پنجاب اسمبلی کا معاملہ اب عدالت میں ہے۔
اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ لوٹ کھسوٹ کرنیوالوں کو عوام کسی صورت معاف نہیں کرے گی اور عوامی ووٹ انشاءاللہ عمران خان کے نشان پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جلد الیکشن پی ڈی ایم اتحاد کی سیاسی موت ہے، اسی لیے الیکشن سے فرار کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے، عمران خان
انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کی لہر افسوسناک ہے، حکومت ناکام ہو چکی ہے ، ملک ڈیفالٹ کی حد تک پہنچ چکا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

