Advertisement

مجھے بند گلی میں دھکیلنے کا مطلب ملک کو بند گلی میں دھکیلنا ہے، عمران خان

عمران خان

مجھے بند گلی میں دھکیلنے کا مطلب ملک کو بند گلی میں دھکیلنا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بند گلی میں دھکیلنے کا مطلب ملک کو بند گلی میں دھکیلناہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتخابات 2023 سے آگے لے کر جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں انتخابات کو آگے لے کر جانا ممکن نہیں ہے کیونکہ اگر معیشت کی یہی صورتحال رہی تو فروری مارچ تک ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خوف کے باعث نواز شریف اور زرداری انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔

Advertisement

اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت کوئی رابطہ نہیں

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت کوئی رابطہ نہیں ہے تاہم اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ویڈیو لینک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج جو حالات ہیں میں نے 70سال کی زندگی میں نہیں دیکھے۔

مزید پڑھیں؛ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں تحلیل کریں الیکشن کیلئے تیار ہیں، ہمیں اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے بار بار چیلنج کیا جا رہا تھا اور جب اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تو دو دو تحریکیں آگئیں۔

ملک اندھیروں میں ڈوبا جا رہا ہے

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کیوں ہماری چلتی ہوئی حکومت کو گرایا گیا؟ ملک اندھیروں میں ڈوبا جا رہا ہے، میں ان پاکستانیوں سے بات کر رہا ہوں جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ملک جس تیزی سے تباہی کی طرف جا رہا ہے سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

یہ جنگ صرف میری نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ملک کی گروتھ ریٹ بڑھ رہی تھی، ایک آدمی نے ہماری حکومت کو گرایا، یہ جنگ عمران خان کی نہیں ہم سب کی ہے، اگر جلدی الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا، یہ لوٹ مار کر کے ملک سے بھاگ جاتے ہیں پھر ڈیل کر کے اور این آر او لے کر واپس آجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے، پرویز الٰہی

ملک میں دہشتگردی عروج پر ہے

خطاب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں آج دہشتگردی بڑھتی جا رہی ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو پونے 2 ارب روپے بیرون ملک دوروں پر خرچ کر چکے ہیں، وہ پوری دنیا گھوم لیے مگر افغانستان نہیں گئے، سب سے زیادہ ضرورت افغانستان سے تعلقات بہتر کرنے کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version