Advertisement

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کردیا

غلام محمود ڈوگر

سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کردیا

سپریم کورٹ نے وفاق کی جانب سے معطل کیے گئے  سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا۔

عدالت عظمیٰ نے سروس ٹربیونل کے خصوصی بینچ کے فیصلے کے خلاف غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

دوران سماعت غلام محمود ڈوگر کے وکیل عابد زبیری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا، سروس ٹربیونل کے ہی دو رکنی نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا۔

وکیل عابد زبیری نے کہا کہ ٹربیونل کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا، حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتواء تھی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ٹربیونل کا ایک بینچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟ خصوصی بینچ نے ایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے ساتھ ہی حکم معطل کر دیا۔

Advertisement

سماعت کے دوارن جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟

وکیل عابد زبیری نے جواب دیا کہ صوبائی حکومت سی سی پی او کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی۔

عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version