Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ناساز

عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ناساز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی سارا دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تیز بخار میں مبتلا تھے، رہنماؤں کی جانب سے آرام کے مشورے کے باوجود عمران خان خود تمام ریلیوں کو مانیٹر کرتے رہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تقریر سے قبل ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کا وفد زمان پارک پہنچا، طبیعت ناسازی کے باوجود عمران خان نے اہم خطاب کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تقریر کے بعد ڈاکٹرز نے عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کیا، جس کے بعد عمران خان کو ڈائریا کی شکایات ہوئی ہیں، ڈاکٹرز آج دوبارہ عمران خان کا معائنہ کریں گے۔

عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

Advertisement

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں تحلیل کردیں گےاور اس کے بعد الیکشن کی تیاری کریں گے اور اس کے بعد قومی اسمبلی میں جاکر اسپیکر کے سامنے کہیں گے کہ ہمارے استعفیٰ منظور کریں۔

سابق وزیراعظم عمران خان زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں اس نتیجے پر کیسے پہنچا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے ، میں نے کبھی پاکستان سے باہر رہنے کا نہیں سوچا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہماری جدو جہد عوام اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ میں آج ان پاکستانیوں کی بات کر رہا ہوں جو سمجھتے ہیں ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ان کی بات نہیں کر رہا جو یہاں چوری کرکے پیسہ باہر بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مایوسی کا یہ عالم ہے کہ ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں،  7 ماہ کے دوران بیرون ملک جانے والے یہ افراد پروفیشنل تھے، آج کسی ایک چیز میں بھی بہتری بتا دیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے فخر ہے میں نے کسانوں کی مدد کی، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی اس دور میں ہے، آج 50 سال کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version