Advertisement

اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے، پرویز خٹک

پرویز خٹک

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز خٹک نے بڑا سرپرائز دے دیا

 پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کس تاریخ کو تحلیل کرنی ہے یہ صرف عمران خان کے ذہن میں ہے، ہفتے کے روز عمران خان اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے کیا مذاکرات ہورہے ہیں میرے علم میں نہیں ہے جبکہ مذاکرات کے حوالے سے صرف صدر مملکت ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے، ق لیگ والے اپنی کمٹمنٹ پر کھڑے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ماہرین نے ملک کو جس گرداب میں پھنسا دیا اس سے نکلنے کا راستہ صرف انتخابات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں ہے لیکن انہیں مشورہ دوں گا کہ سیاست کریں۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات مشروط ہیں جبکہ ان مذاکرات میں الیکشن کی تاریخ پر بھی گفتگو ہونی چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version