دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، شہباز شریف

وزیراعظم کی نائیجیریا کے صدارتی انتخابات جیتنے پر بولا احمد کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کاہان آپریشن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
Heart-wrenching news from Balochistan about martyrdom of 5 soldiers including an Army Captain. The nation pays its tributes & respects to our heroes who laid down their lives for Pakistan. The perpetrators of terrorism will be brought to justice. Let there be no mistake about it.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 25, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگرد عناصر کو کہٹرے میں لایا جائیگا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
بلوچستان: بارودی سرنگ دھماکا، کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید
وا ضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے کاہان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باردوی سرنگ دھماکا صدقہ خفیہ اطلاعات پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا، کاہان میں کل سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں کیپٹن سمیت پانچ فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں ، شہید ہونے والوں میں کیپٹن فہد،لانس نائیک امتیاز،سپاہی اصغر سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل ہوا امن متاثر نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردوں کے عزائم کبھی مکمل نہیں ہونے دیں گے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہداء نے دہشتگردی کے بیرونی خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں جانیں نچھاور کر دیں،دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن، خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اپنے خون، جان کی قیمت پر مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News