Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

وزیر اعظم کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

 وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی لاہور میں رہائش گاہ پر ان سے ملاقات ہوئی ہے۔

 ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کو کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ بھی خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

Advertisement

 وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے سے کوششوں پر چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا جبکہ چوہدری شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مظبوط بنانے پر اتفاق کیا اور کہا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد
یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والا ملزم گرفتار
ججز تقرری کا معاملہ؛ جوڈیشل کمیشن اجلاس کا طلب
چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملا قیمتی قلم توشہ خانہ میں جمع کروا دیا
پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version