Advertisement

امپورٹڈ حکومت دہشتگردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، عمران خان

عمران خان

شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ  امپورٹڈ حکومت دہشتگردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت چمن سے سوات سے لکی مروت سے بنوں تک کے واقعات کے ساتھ پاکستان میں دہشت گردی میں 50 فیصد اضافے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے جبکہ یہ بین الاقوامی پاک افغان سرحد سے ہونے والے حملوں سے نمٹنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں، سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہمارے سپاہی، پولیس اور مقامی لوگ روزانہ اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، وہیں سب سے بری بات یہ ہے کہ دہشت گردی کے اس بڑھتے ہوئے خطرے اور ہماری مغربی سرحد کے پار سے ہونے والے حملوں کو اس حکومت کی گفتگو میں کوئی جگہ نہیں مل رہی ہے۔

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ صرف ان کے این آر او 2اور اس کے تحفظ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ لہٰذا، معیشت کی زبوں حالی کے باوجود وہ انتخابات کے انعقاد سے گھبرا رہے ہیں جو سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں حادثہ: تبلیغی جماعت کے 02 افراد شہید

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version