حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروا رہی، جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائے گی، شیخ رشید

ہائی کورٹ سے مزید اہم فیصلے آئیں گے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروا رہی ہے تو یہ جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہے کہ عمران کو نااہل کروائیں گے۔
حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی،جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے۔انکا ایجنڈا ہےعمران کو نااہل کروائیں گے،الیکشن آگے لے کر جائیں گے،کیرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے۔عوام جائےبھاڑمیں،اپنےکیسزختم کرائیں گےنیب اورFIAکوجیب کی گھڑی،ہاتھ کی چھڑی بنائیں گےڈیفالٹ کی پرواہ نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 24, 2022
انہوں نے بتایا کہ حکومت کے ایجنڈے میں الیکشن آگے لے کر جانا اور کیرٹیکر کی مدت بڑھانا بھی شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ملک کے ڈیفالٹ کی پرواہ نہیں، عوام جائے بھاڑ میں اپنے کیسز ختم کرائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے یونین کونسلزبڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرنےکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کیلئے حکمرانوں نے ملک کو داؤ پر لگادیا، شیخ رشید
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالتِ عالیہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 27 دسمبر کو حکومت کا مؤقف سن کر دوبارہ فیصلہ کرے، ووٹرز لسٹوں کی درستی کے لیے دائر درخواست پر بھی متاثرہ ووٹرز کو 28 دسمبر کو سنا جائے گا۔
گورنر کا نوٹیفکیشن معطل ہوا ہے منسوخ نہیں:
انہوں نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو دی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر گورنرکا نوٹیفکیشن معطل ہو اہے منسوخ نہیں ہوا۔
کوئی قانون پارلیمان کومدت پوری کرنےپرمجبورنہیں کرسکتاشہبازشریف نےبھی بیان حلفی دیاتھاگورنرکانوٹیفکیشن آئین شکن وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کرسکتےہیں گورنرکانوٹیفکیشن معطل ہواہےمنسوخ نہیں نظریہ ضرورت زندہ ہےفیصلہ50-50 ہےفضاں کےمجھ غریب کوحیات کایہ حکم ہےسمجھ ہراک رازکومگرفریب کھائےجا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 24, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کابینہ کو فوری بحال کرتے ہوئے گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری کے نوٹیفیکیشنز معطل کردیئے ہیں۔
گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت دوسرے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو پرویزالٰہی نے بحال کیے جانے پر اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی۔
عدالتی حکم پر پرویز الہٰی کا بیان حلفی بیرسٹر علی ظفر نے پڑھ کرسنایا ، بیان میں کہا گیا کہ عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ عدالت کے حتمی فیصلے تک اسمبلی توڑنے کی گورنر کو ایڈوائس نہیں بھجوائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران بھی مزید گہرا ہوگیا، شیخ رشید
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

