Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروا رہی، جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائے گی، شیخ رشید

Now Reading:

حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروا رہی، جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائے گی، شیخ رشید
شیخ رشید

ہائی کورٹ سے مزید اہم فیصلے آئیں گے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروا رہی ہے تو یہ جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ  حکومت کا ایجنڈا ہے کہ عمران کو نااہل کروائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ حکومت کے ایجنڈے میں الیکشن آگے لے کر جانا اور کیرٹیکر کی مدت بڑھانا بھی شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ملک کے ڈیفالٹ کی پرواہ نہیں، عوام جائے بھاڑ میں اپنے کیسز ختم کرائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے یونین کونسلزبڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرنےکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کیلئے حکمرانوں نے ملک کو داؤ پر لگادیا، شیخ رشید

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 27 دسمبر کو حکومت کا مؤقف سن کر دوبارہ فیصلہ کرے، ووٹرز لسٹوں کی درستی کے لیے دائر درخواست پر بھی متاثرہ ووٹرز کو 28 دسمبر کو سنا جائے گا۔

گورنر کا نوٹیفکیشن معطل ہوا ہے منسوخ نہیں:

انہوں نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو دی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر گورنرکا نوٹیفکیشن معطل ہو اہے منسوخ نہیں ہوا۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز  عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کابینہ کو فوری بحال کرتے ہوئے گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری کے نوٹیفیکیشنز معطل کردیئے ہیں۔

گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت دوسرے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو پرویزالٰہی نے بحال کیے جانے پر اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کرائی۔

عدالتی حکم پر پرویز الہٰی کا بیان حلفی بیرسٹر علی ظفر نے پڑھ کرسنایا ، بیان میں کہا گیا کہ عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ عدالت کے حتمی فیصلے تک اسمبلی توڑنے کی گورنر کو ایڈوائس نہیں بھجوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران بھی مزید گہرا ہوگیا، شیخ رشید

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر