Advertisement

عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کر کے کرپشن کی، عطا تارڑ کا الزام

عطا تارڑ

عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کر کے کرپشن کی، عطا تارڑ کا الزام

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ عطا تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کر کے کرپشن کی۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 سے  6ارب روپے کیسے کرپشن کی نذر ہوئے، جعلی رسیدوں سے کام لیا گیا۔

‘یہ کہنا آسان ہے میری گھڑی میری مرضی’

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ  کے قوانین  واضح ہیں، یہ کہنا آسان ہے میری گھڑی میری مرضی، توشہ خانہ کے تحفے پاس رکھے جاسکتے ہیں فروخت نہیں ہوسکتے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کرکے کرپشن کی، کسی ملک  کے بادشا ہ یا صدر کی جانب سے ملے تحفے نایاب ہوتے ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی نا اہلی کے خلاف پٹیشن کی جلد سماعت کیلئےدرخواست دائر

انکا کہنا تھا کہا کہ 2021 میں تحفے میں بلغاری کا سیٹ آیا، سیٹ کی  ویلیو 58 لاکھ روپے رکھی گئی، بلغاری سیٹ کی قیمت 5ملین ڈالر بتائی گئی، 29لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے گئے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ایک اور دوست ملک نے تحفہ دیا جس کی ویلیو 58 لاکھ روپے رکھی گئی۔

عمران خان نے توشہ خانہ سے جتنے تحائف لئے وہ ان کے اثاثوں میں ڈکلیئرڈ ہیں

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے توشہ خانہ سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے جو تحائف لیے وہ قانون کے مطابق قیمت ادا کر کے حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بس بہت ہوگیا! توشہ خانہ الزامات کیخلاف عمران خان کا عدالت جانے کا اعلان

Advertisement

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے جتنے تحائف لئے وہ ان کے اثاثوں میں ڈکلیئرڈ ہیں، ان کو بطور کرکٹر پلاٹ تحفے میں ملے جو کہ انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کر دیے، نواز شریف اور زرداری توشہ خانہ سے مرسڈیز اور بی ایم ڈبلیو گھر لے کر گئے تھے جبکہ یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ سے ہار چوری کیا تھا۔

نواز شریف کے دور میں توشہ خانہ کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کو خفیہ رکھا جاتا تھا

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ نواز شریف کے دور میں توشہ خانہ کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کو خفیہ رکھا جاتا تھا۔ زرداری پر اومنی گروپ کیس، سرے محل کا کیس، کوٹیکنا کیس، آبدوزوں کے کیس موجود ہیں۔ شریف خاندان پر حدیبیہ پیپر ملز، رمضان شوگر ملز کیس، ایون فیلیڈ اپارٹمنٹس کا کیس، ٹی ٹی سکینڈل بن چکے ہیں جبکہ سلیمان شہباز جو کک بیک اسپیشلسٹ ہے، وہ بھی عمران خان پر گھٹیا گفتگو کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version