Advertisement

بھارت کے دہشت گردی کے مکروہ چہرے کوبے نقاب کریں گے، رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بھارت کے دہشت گردی کے مکروہ چہرے کوبے نقاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عمران محمود کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ہر واقعے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے، کلبھوشن یادیوایک منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی اندرونی سکیورٹی کے حوالے سے بریف کرنا چاہتے ہیں، طالبان کا وہ سگمنٹ جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،انہیں بھارت کی سپورٹ ہے۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج، پولیس، رینجرز، عام شہریوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کی امام بارگاہوں، مساجد کونشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کئی سال سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، پاکستان کا ہر طبقہ دہشت گردی سے متاثر ہوا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب واقعہ ہوا،پولیس کی موجودگی کی وجہ سےگاڑی وہاں تک نہ پہنچ سکی، جب دھماکہ ہوا تب حافظ سعید رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے، یہ بھارت کےملوث ہونےکا واضح ثبوت ہے۔

راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں اس صدی کا بدترین ظلم کیا، اپنے ظلم کو چھپانےکیلئے بھارت ہر قسم کی دہشت گردی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے دہشت گردی کے مکروہ چہرے کوبے نقاب کریں گے، اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version