Advertisement

صحافیوں سے ملاقات کے بعد عمران خان کی اسٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت

عمران خان

عمران خان کا وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، جلد ہی سڑکوں پر آنے کا امکان

صحافیوں سے ملاقات کے بعد عمران خان نے پی ٹی آئی کی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عمران خان نے پی ڈی ایم قیادت کے عوام دشمن اقدامات پر بھر پور آواز بلند کرنے کی ہدایت کی اور پی ڈی ایم کی ناقص گورنس اور ناکام خارجہ پالیسی کو ہدف تنقید بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

اجلاس میں اعظم سواتی کے حق اور احتساب کے عمل کو ختم کرنے کے خلاف آواز بلند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 اس موقع پر اسد عمر، فواد چوہدری اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حقیقی آزادی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، عمران خان

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، لگتا ہے کہ اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن میں جارہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے فوری اسمبلیاں اس لئے نہیں تحلیل کیں کہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا، جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کروانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کروانا پڑے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی شک نہیں کہ پرویز الہٰی اسمبلیاں نہیں توڑے گا، گیارہ جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version