عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان؛ پیپلز پارٹی نے اہم اجلاس طلب کر لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پر پیپلز پارٹی نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کی صورت میں پارٹی لائحہ عمل پر بات ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں ارکان کو اجلاس کے وقت سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان
تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی موجودگی یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اجلاس میں ارکان سے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں تجاویز بھی لی جائیں گی۔
مزید پڑھیں؛ ایک حکومت، دو بیانیے؛ بلاول بھٹو نے نیویارک میں روس سے تیل لینے سے انکار کیوں کیا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

