Advertisement

عمران خان کی تمام ایم پی ایز کو لاہور میں رہنے کی ہدایت

عمران خان

ہماری ٹیمیں گرفتار افراد اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے تمام ایم پی ایز کو لاہور میں موجود رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قانونی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا  ہے۔

 

اجلاس کے دوران عدم اعتماد پر قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا  اور عدم اعتماد کے معاملے کو عدالت میں لے جاسکتا ہے یا نہیں اہم قانونی مشاورت ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) اگلے انتخابات میں بھی مل کر چلیں گے، عمران خان

Advertisement

دوسری جانب عمران خان نے تحریک انصاف کی اہم قیادت کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں عدم اعتماد کے معاملے پر سینیر قیادت سے مشاورت کی جائیگی ۔

اسکے علاوہ عمران خان نے تمام ایم پی ایز کو لاہور میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی ہدایت کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے۔

چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ نے وصول کی، جس پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے دستخط کئے گئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: جمعے کو دما دم مست قلندرہوگا، عمران خان

تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، وہ پنجاب اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

‘گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس  پرویز الہٰی کو بجھوا دی’

گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بجھوا دی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے بدھ کی شام چار بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہونا ہے، کل تک رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہ رہے تھے کہ اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے اور آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 23 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے ممکنہ اقدام کو روکنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version