Advertisement

عمران خان کو واپس سیاسی جماعتوں کے پاس ہی آنا ہے، خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق

حکومت کو ریلوے میں انوسٹ کرنا پڑے گا، وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو واپس سیاسی جماعتوں کے پاس ہی آنا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف کاغذوں میں آزاد ہوئے ہیں، ہمیں آئین اور قانون کی بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ہر ناکامی کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر نہیں لگا سکتے،  سیاسی جماعتیں کیوں خود اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہونا چاہتیں۔

میری شکایت ملکی سیاسی جماعتوں اور قیادت سے ہے

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں آج بطور وزیر بات نہیں کر رہا، پاکستان کو 75 سالوں سے ایسا کیا گیا کہ ملک سنبھالے نہیں سنبھل رہا، آج ہم نے ایک دوسرے کو گرانے کے چکر میں عوام کو بھوکا مار دیا ہے۔

Advertisement

سعد رفیق نے کہا کہ ملک چلنے لگتا ہے تو اسے پھر گرا دیا جاتا ہے جس کے لئے 4 بار علانیہ اور باقی بار غیرعلانیہ کوشش کی گئی، 75 سال گزرنے کے باوجود ملک مکمل آزاد نہیں ہو سکا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ میری شکایت ملکی سیاسی جماعتوں اور قیادت سے ہے، ملکی سیاسی جماعتیں کیوں منظم نہیں ہوتیں؟ جدوجہد کا وقت آتا ہے تو صرف چند سو لوگ ہی سامنے آتے ہیں حالانکہ ہم ووٹ کروڑوں لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک سے کھلواڑ کرنے والے کسی بھی صورت بچ نہیں سکتے، سیاستدان کیوں اپنا کندھا پیش کرتے ہیں، نظریہ ضرورت والے ججوں کے فیصلوں سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو جاتا ہے۔

سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان کو اب کس بات کا ڈر ہے

سعد رفیق نے کہا کہ اندازہ ہے کہ آج ملک کہاں کھڑا ہے، عمران خان ملک کو دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑا کر گیا ہے، اسے لانے والوں سے بھی پوچھا جانا چاہیے نیا پاکستان بنانے والے کون ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں رحم کریں، جماعتوں میں الیکشن کروائیں، عدم اعتماد کی تحریک کو اون کرتے ہیں، تدار میں رہنے کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے، سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان کو اب کس بات کا ڈر ہے۔

نواز شریف کو سازش کے تحت جیل میں ڈالا گیا

انکا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سازش کے تحت جیل میں ڈالا گیا، ملک کو ترقی کی طرف لے جانا کیا نوازشریف کا قصور تھا؟ جنرل(ر) باجوہ اکیلا ان حالات کا ذمہ دار نہیں تھا، عمران خان ان صورتحال کے بنیفشری تھے۔

Advertisement

سعد رفیق نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو میثاق جمہوریت کو بنیاد بنا کر میثاق معیشت پر بات کرنا ہو گی، اسمبلیاں توڑنے اور استعفوں کی سیاست ختم ہو گی تو ملک میں پانچواں مارشل لاء نہیں لگے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version