Advertisement

دہشتگردی کے واقعات، وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

  • فہد
  • شيئر

وزیراعظم

ن لیگ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وعدے پر کاربند ہے، وزیراعظم

ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے ہی بلائے جانے کا امکان ہے جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں اضافے کی وجوہات بھی اجلاس میں زیر بحث آئیں گی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی موجودہ صورت حال اور ماضی کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی بحث ہوگی۔

Advertisement

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، شہباز شریف

گزشتہ روز اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کاہان آپریشن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہداء نے دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگرد عناصر کو کہٹرے میں لایا جائیگا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

بلوچستان: بارودی سرنگ دھماکا، کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

Advertisement

اس سے قبل بلوچستان کے علاقے کاہان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل ہوا امن متاثر نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردوں کے عزائم کبھی مکمل نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہداء نے دہشتگردی کے بیرونی خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں جانیں نچھاور کر دیں،دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن، خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اپنے خون، جان کی قیمت پر مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version