Advertisement

ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

کراچی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا مُک مُکاو ہے اب جھنڈے بھی لگیں گے اور بلدیاتی الیکشن بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 17 سال میں اس شہر میں ایک بوند پانی اضافہ نہیں کیا جاسکا لیکن کھوکھرا پار میں ہمارے لوگوں نے پانی کی فراہمی کے لیے مظاہرہ کیا تو پولیس نے ان پر تشدد کیا، اس حوالے سے آئی جی پولیس اپنا قبلہ درست کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خوف زدہ نا ہوں بلکہ کام کی بنیاد پر ہمارا مقابلہ کریں کیونکہ پی پی پی سندھ عوام کو ڈبوتی ہے لیکن الخدمت انہیں ریسکیو کرتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کے خلاف سندھ بھر میں نفرت ہے، اب وہ زمانہ گزر گیا جب بسیں کھڑی کرکے لوگوں کا راستہ بند کیا جاتا تھا ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اب سیف الرحمان اس شہر کے ایڈمبسٹریٹر ہیں  اور اب دیکھنا ھے کہ وہ مختلف ٹھیکوں میں ایم کیو ایم کو نوازے گے یا شہر کے لئے کام کرینگے ، اگر وہ پارٹی ورکر بن کر کام کرینگے ہم انہیں ایکسپوز کریگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version