
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔
کراچی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا مُک مُکاو ہے اب جھنڈے بھی لگیں گے اور بلدیاتی الیکشن بھی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 17 سال میں اس شہر میں ایک بوند پانی اضافہ نہیں کیا جاسکا لیکن کھوکھرا پار میں ہمارے لوگوں نے پانی کی فراہمی کے لیے مظاہرہ کیا تو پولیس نے ان پر تشدد کیا، اس حوالے سے آئی جی پولیس اپنا قبلہ درست کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خوف زدہ نا ہوں بلکہ کام کی بنیاد پر ہمارا مقابلہ کریں کیونکہ پی پی پی سندھ عوام کو ڈبوتی ہے لیکن الخدمت انہیں ریسکیو کرتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کے خلاف سندھ بھر میں نفرت ہے، اب وہ زمانہ گزر گیا جب بسیں کھڑی کرکے لوگوں کا راستہ بند کیا جاتا تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سیف الرحمان اس شہر کے ایڈمبسٹریٹر ہیں اور اب دیکھنا ھے کہ وہ مختلف ٹھیکوں میں ایم کیو ایم کو نوازے گے یا شہر کے لئے کام کرینگے ، اگر وہ پارٹی ورکر بن کر کام کرینگے ہم انہیں ایکسپوز کریگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News