Advertisement

اعتماد کا ووٹ، تحریک انصاف کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی

اعتماد کا ووٹ

اعتماد کا ووٹ، تحریک انصاف کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی

قومی اسمبلی سے استعفوں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج زمان پارک میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔

Advertisement

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حکومت مخالف جاری تحریک کا جائزہ لیا جائے گا اور قومی اسمبلی سے استعفوں کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئیں گے اور 2 جنوری کو ہونے والے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس پر مشاورت ہوگی۔

Advertisement

اس کے علاوہ اجلاس میں 186 اراکین کا کورم پورا کرنے کے لیے پی ٹی آئی قیادت اہم رہنماؤں کی ڈیوٹیاں بھی تفویض کریں گے جبکہ عمران خان اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں جاری معاشی، توانائی، ہوش ربا مہنگائی کے بحران سمیت دیگر معاملات پر پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان گائیڈ لائن دیں گے۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، فرخ حبیب سمیت پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہوں گے۔

عمران خان کا جنوری کے پہلے ہفتے میں بنی گالہ منتقل ہونے کا امکان

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا جنوری کے پہلے ہفتے میں بنی گالہ منتقل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان جنوری کے پہلے ہفتے میں بنی گالہ واپس جانا چاہتے ہیں جبکہ بنی گالہ سیکرٹریٹ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مجھے ابھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے، عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پارٹی رہنماؤں سے مشاورت اور ڈاکٹرز کی رائے کے بعد حتمی فیصلہ کرینگے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں حملے کے بعد لاہور میں مقیم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version