Advertisement

عمران خان کا پنجاب کے نگراں سیٹ اپ کیلئے آج مشاورت کرنے کا فیصلہ

عمران خان

عمران خان کا لسبیلہ مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے نگراں سیٹ اپ کیلئے آج مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے آج پنجاب کی لیڈرشپ کا اجلاس طلب کر لیا جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے ناموں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،  پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار، سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ فواد چوہدری، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مشاورت میں شریک ہوں گے۔

عمران خان کا آج پرویز الہٰی سے ملاقات کا فیصلہ

Advertisement

دوسری جانب پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے عمران خان نے آج پرویز الہٰی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان اور پرویز الہٰی کی آج زمان پارک میں ملاقات ہوگی۔

ملاقات میں نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں پر مشاورت ہوگی، عمران خان مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیں گے۔

علاوہ ازیں عمران خان سے آج بھی پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوں گی جن میں خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق مشاورت ہو گی۔

نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے عمل کا آغاز

آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت جب اسمبلی تحلیل ہو جائے تو نگراں وزیراعلیٰ کے قیام کا عمل شروع ہوجائے گا چوہدری پرویز الہیٰ نگراں وزیر اعلٰی کے لئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگران وزیر اعلیٰ کےلئے خط لکھیں گے اور اس حوالے سے تین نام پرویز الہیٰ اور تین نام حمزہ شہباز دیں گے۔

اسمبلی تحلیل کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کو 3 دن کے اندر اندر نامزد کرنا ہوگا جبکہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ کو نامزد کریں گے، اگر دونوں میں اختلاف ہو جائے تو اسپیکر فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوراً بعد کے پی اسمبلی تحلیل ہوگی

Advertisement

کمیٹی 6 رکنی ہوگی جس میں 3 اپوزیشن اور 3 حکومت کے ارکان اسمبلی شامل ہوں گے، کمیٹی 3 روز میں وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے بھجے گئے ناموں میں ایک کا چناؤ کریں گے۔

3  روز میں اگر کمیٹی کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ کر سکی تو پھر معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس جائے گا، جو نام قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نے دیے ہوں گے وہ چیف الیکشن کمشنر بھیجے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر 2 روز میں ان میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعلیٰ نامزد کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
پنجاب: کچے کے ڈاکوؤں نےدو مغویوں کو قتل کردیا، تین کے بدلے تاوان کا مطالبہ
پاکستان کی کامیاب سفارت کاری، خارجہ پالیسی کے سبب آج ملک کا وقار بلند ہوا، وزیراعظم
جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کا مزید حصہ سیلاب میں بہہ گیا
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version