Advertisement

11 جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے، عمران خان کی ہدایت

عمران خان

عمران خان کا لسبیلہ مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ 11 جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو ٹاسک دے دیے گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، چیف وہپ سید عباس علمدار کو بھی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ گیارہ جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

عمران خان نے ہدایت دی کہ پارٹی رہنما ارکان اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں، اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلے کے مطابق  آئندہ اقدامات ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ نو جنوری کو ہونے والے پنجاب اسمبلی اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کر لیا جائے۔

علاوہ ازیں پارٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال تین ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے، تین ارکان پارٹی پالیسی کے خلاف جاسکتے ہیں، اس وقت ایک سوستاسی ارکان کی حمایت پی ٹی آئی اور ق لیگ کو حاصل ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب، 09 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لیئے جانے کا امکان

Advertisement

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس نو جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لئے جانے کا امکان ہے۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کے 11 جنوری کو ہونے والے اجلاس کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Advertisement

نئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا آئندہ آجلاس 09 جنوری 2023 کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 09 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی  جانب سے اعتماد کا ووٹ لئے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version