Advertisement

سیاسی بنیادوں پر گرفتار کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، بیرسٹر علی ظفر

بیرسٹر علی ظفر

بیرسٹر علی ظفر

عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر گرفتار کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا حق ہوتا ہے، یہ معلوم نہیں کیوں گرفتار کیا سنا ہے کہ ان نے کچھ بیان دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بیان دیتا ہے تو اس کو سنیں اور برداشت کریں، نگران حکومت آگئی ہے اس کو آزاد اور خودمختار ہونا چاہیے۔

 بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم فواد چوہدری نے کیا کہا ہے، یہ آئین کے خلاف ہے کہ سیاسی بنیادوں پر آپ لیڈر شپ کو گرفتار اور ہراساں کرنا شروع کر دیں۔

انکا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے میں آپ ایک لمٹ میں کچھ کہ سکتے ہیں اس سے ذیادہ بولنے پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے، اگر سیاسی بنیادوں پر آپ کو گرفتار کیا جائے تو یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

Advertisement

الیکشن کمشن ایک ہی جماعت کیخلاف کارروائی کر رہا ہے

علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمشن نے 8 ایسے آرڈرز بتا سکتا ہوں جو پی ٹی آئی کے خلاف دیے ہیں جو ہائی کورٹس میں ہیں، ان آرڈرز سے یہ تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمشن ایک ہی جماعت کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا راہدری ریمانڈ منظور

عمران خان کے وکیل نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے بھی تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کو دیکھا ہے دیگر جماعتوں کے نہیں۔

عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، سیکیورٹی میں بھی کمی کردی گئی

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ہے ساتھ ہی ساتھ سیکیورٹی میں بھی کمی کردی گئی۔

Advertisement

  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جبکہ  تمام کارکنان کو بھی فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی تھیں۔

اوورسیز پاکستانی

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھی عمران خان کی گرفتاری کے خدشات پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور پولیس کی جانب سے عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار بھی کم کر دیے گئے ہیں۔

عمران خان کو ایک طرف گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہے اور دوسری جانب ان کی سیکیورٹی بھی محدود کر دی گئی ہے جبکہ لاہور میں فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی گرفتاری، پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version