Advertisement

عمران خان کا وفاقی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

عمران خان

عمران خان کا وفاقی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وفاقی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس زمان پارک میں طلب کرلیا ہے جس میں پارٹی کے مرکزی قائد ین اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کا کہنے کے حوالے سے پی ٹی آئی حکمت عملی کا جائزہ لے گی اور عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کے لئے کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر پاکستان وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، ذرائع

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پنجاب اور کے پی کے لئے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھی مشاورت کرے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ گورنر پنجاب آج کسی وقت بھی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کردیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جمعرات کی رات دس بج کر دس منٹ پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری  گورنر کو بھجوائی تھی۔

وزیر اعلیٰ کی سمری کا 48 گھنٹے کاآئینی وقت آج رات دس بج کر دس منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

اگر گورنر  پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط نہیں بھی کرتے تو رات دس بج کر گیارہ منٹ پر پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل تصور ہوگی۔

پنجاب میں نگران حکومت کے قیام کے معاملے پر اسمبلی کی تحلیل کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ آٹھ  روز تک نگراں وزیراعلیٰ کے فرائض سر انجام یں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے بعد نگراں  وزیراعلیٰ 3 دن کے اندر اندر نامزد کرنا ہوگا۔3 نام قائد ایوان اور 3 نام قائد حزب اختلاف کی جانب سے  دیے جائیں گے۔

Advertisement

مزید پرھیں: اسمبلی کی تحلیل کے بعد پرویزالہیٰ کب تک نگران وزیراعلیٰ کے فرائض سرانجام دینگے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version