Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید

اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے۔

سبطین خان نے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے، اسمبلیاں ضرور توڑیں گے جو آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کرکے ہی توڑیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے۔

تحریک انصاف کا جنوری کے پہلے ہفتے میں دونوں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا دعوی

چند روز قبل تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) ارباب شیر علی نے جنوری کے پہلے ہفتے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے رہنما ایم این اے ارباب شیر علی نے پشاور میں بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر دونوں اسمبلیاں ضرور تحلیل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی کوشش کی تھی، گورنر پنجاب نے غیر آئینی اقدام کر کے اسمبلی کو تحلیل سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی کے ممبران نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں، عطا تارڑ

ارباب شیر علی نے کہا کہ دونوں اسمبلیاں ایک ساتھ تحلیل کرینگے، صرف خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، خیبر پختونخوا میں ہماری اکثریت ہے، خیبر پختونخوا میں حالات سازگار ہیں آسانی کے ساتھ اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما ایم این اے نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے میں کچھ مشکلات درپیش ہیں، گورنر پنجاب نے آئین کی پامالی کی ہے، پنجاب کا مسئلہ عدالت میں گیا ہوا ہے، یہ مسئلہ اگلے مہینے کے پہلے ہفتے میں حل ہو جائے گا۔

ارباب شیر علی نے مزید کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کر دینگے، قومی اسمبلی سے استعفوں کا مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version