چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کی پشاور دھماکے کی مذمت

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پشاور میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے پیغام
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور دھماکے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دورانِ نماز دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں۔ دہشتگردی کےبڑھتےہوئےخطرے سےنمٹنےکیلئےلازم ہےکہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں اور اپنی پولیس کومناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سےلیس کریں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2023
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پر ملک میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور دھماکے کے متاثرین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
اسد عمر
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پشاور میں مسجد میں حملہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔
Advertisementپشاور میں مسجد میں حملہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے. ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے ساتھ دہشت گردی میں بھی خطرناک اضافہ ہو رہا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 30, 2023
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے ساتھ دہشت گردی میں بھی خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔
شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور دھماکا افسوس ناک ہے، پولیس لائن میں دھماکا دہشتگردوں کاسگنل ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ دہشتگرد پولیس لائن پہنچ سکتے ہیں تو کہیں بھی جاسکتے ہیں۔
اسد قیصر
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بھی اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ پشاور پولیس لائن دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے، اللہ تعالی سے زخمیوں سے جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
پشاور پولیس لائن دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔اللہ تعالی سے زخمیوں سے جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔خیبرپختونخواہ میں وامان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے پے در پے واقعات انتہائی تشویش ناک ہے۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) January 30, 2023
اسد قیصر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں وامان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے پے در پے واقعات انتہائی تشویش ناک ہے۔
علی زیدی
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے بھی پشاور میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں خودکش دھماکہ حکومت اور قومی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیئے دعاگو ہیں، زخمیوں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کافی عرصے بعد پاکستان کو امن نصیب ہوا تھا، ملک میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشتگردی کی آگ میں دھکیلا جارہا ہے، موجودہ دہشتگردی کی لہر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔ پاکستان مخالف قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگی۔
عمران اسماعیل
پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ پشاور دھماکے پر رنج ہے۔
پشاور دھماکے پر رنج ہے- افسوس یہ ہے کہ دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے اور حکومت سب اچھا ہے کے راگ الاپ رہے ہے-
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) January 30, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس یہ ہے کہ دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے اور حکومت سب اچھا ہے کے راگ الاپ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور؛ پولیس لائن مسجد میں دھماکا، 17 نمازی شہید، 100سے زائد افراد زخمی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News