Advertisement

نااہل امپورٹڈ حکومت کی بدانتظامی نے معیشت تباہ کردی، عمران خان

عمران خان

کوئٹہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ حکومت کی بدانتظامی نے معیشت تباہ کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے عوام اور تنخواہ دار طبقہ کو کچل دیا۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 200 ارب کے منی بجٹ سے مہنگائی کی شرح میں 35 فیصد بےمثال اضافہ ہوگا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضفہ بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے خلاف سازش قرار دے دیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کا اہم اعلان

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 18، 18 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 187 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت، متعدد پیٹرول پمپس بند

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version