Advertisement

حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بےنقاب ہوگئی ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

ہائی کورٹ سے مزید اہم فیصلے آئیں گے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفوں کی منظوری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں جانے کا نام لیا توان کے چھکے چھوٹ گئے اور جو اسپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفیٰ منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے ن لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 35 ممبروں کا استعفیٰ الیکشن کمیشن سے منظور کروا کے خود کو مزید گندہ بنادیا ہے۔

Advertisement

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس طرح ملک تباہی کی طرف جارہا ہے اگر بروقت قدم نہ اٹھایا تو یہ ملک بدنظمی اور معاشی تباہی کی طرف چلا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران جو مرضی چال چل لیں حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ الیکشن کےسوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ پر پہنچ چکا ہے اور حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے، غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں،  13 سیاسی جماعتوں کا بھان متی کا کنبہ اپنی سیاسی موت مررہا ہے اور یہ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version