Advertisement

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بلدیاتی الیکشن پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بلدیاتی الیکشن پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان  بلدیاتی الیکشن پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے بجھتے حکومتی چراغوں کو جلا دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

پنجاب میں تنازعات حل کرنے کا تاثر دینے پیپلزپارٹی رہنما آصف زرادری و سندھ کے وزراء آتے ہیں، سندھ کے تنازعات حل کرنے کے لیے ن لیگ نے سندھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بلدیاتی الیکشن پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں جماعتوں میں مصالحتی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں مصالحت کے لئے مشن وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ شہبازشریف نے سردار ایاز صادق کو آج ہنگامی بنیادوں پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق آج کراچی جائیں گے اور کراچی میں دونوں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔

دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اشرف علی انصاری کی ملاقات ہوئی جس  میں صوبہ پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس اہداف کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
پنجاب پولیس کی بڑی کارروائیاں، 10 ہزار سے زائد خطرناک مجرمان گرفتار
وزیراعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ اور انگریزی چینل کا افتتاح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version