Advertisement

صدر مملکت کی سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے فعل کی مذمت

صدر مملکت

ریاست ِپاکستان حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر قائم رہے گی، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے فعل کی مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت سمیت اسلامو فوبیا کے خلاف اجتماعی عزم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اسلام کی مقدس کتاب کی توہین سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے اور یہ غیر اخلاقی واقعہ بلاوجہ اشتعال انگیزی اور دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناونے فعل کی مذمت

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قابل مذمت عمل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں اور آزادی اظہار رائے کے جائز اظہار کے اصولوں کے منافی ہے کیونکہ آزادی اظہار رائے نفرت انگیز تقاریر اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسلام دنیا کے تمام مذاہب کے لیے عزت اور احترام کی تلقین کرتا ہے  لیکن اس گھناؤنے فعل نے مسلمانوں کو ان کی مقدس اقدار کی توہین کرکے دکھ پہنچایا ہے اور یہ عمل دُنیا میں اسلاموفوبیا کی خطرناک سطح کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ عزم کا مظاہرہ کرے۔

صدر مملکت نے رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو مستحکم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دینے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کے نظریے کو فروغ دینے والے اور انتہا پسند اور بنیاد پرست عناصر کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی گھناؤنا فعل اور ناقابل قبول ہے، وزیراعظم

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے فعل کی مذمت کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  آزادی اظہار کا لبادہ دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا سویڈن میں دائیں بازو کے انتہا پسند کی جانب سے کیا گیا شرمناک فعل ناقابل قبول ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی تھی۔

گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی سے ڈیڑھ ارب  مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس  پہنچی، مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اظہار رائے کی  آزادی میں نہیں آتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version