Advertisement

عمران خان قاتلانہ حملہ کیس، جے آئی ٹی نے عدالت میں چالان جمع کرادیا

عمران خان

عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ مکمل فرانزک رپورٹ آ گئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں غلام محمود ڈوگر کی جے آئی ٹی نے چالان اے ٹی سی گوجرانوالہ میں جمع کرادیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کی جے آئی ٹی  کی جانب سے عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں اے ٹی سی عدالت میں چلان جمع کرادیا گیا ہے جس میں ملزم نوید کو قتل اور اقدام قتل کا ملزم ٹہرا گیا  ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اے ٹی سی گوجرنوالہ میں تعینات جبار ڈوگر کو جے آئی ٹی میں شامل انور شاہ نے چلان جمع کرایا ہے جو کہ پراسیکیوٹر جنرل خلیق الزمان کے دباؤ پر جمع کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، وفاق کا پنجاب حکومت کی بنائی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد

خیال رہے کہ کیس کے لئے مقرر 3 پراسیکیوٹرز نے چالان کی مخالفت کی تھی، ان پراسیکوٹرز میں رانا سلطان، طارق اور حافظ اصغر شامل تھے  اور ان تینوں کو تفتیش میں قانونی معاملات دیکھنے کے لئے لگایا گیا تھا۔

Advertisement

چالان کی تفصیلات:

جمع کرائے جانے والے چالان کے مطابق نوید کی فائرنگ سے عمران خان اور ان کے ساتھی زخمی اور ایک ہلاک ہوا اور ملزم کی فائرنگ سے دہشت پھیلی اور لوگو ں میں خوف وہر اس پیدا جبکہ فائرنگ سے معظم نامی شہری بھی ہلاک ہو گیا ۔

جے آئی ٹی  کی جانب سے عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں اے ٹی سی عدالت میں چلان جمع کرادیا گیا ہے جس میں ملزم نوید کو قتل اور اقدام قتل کا ملزم ٹھہرا گیا  ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان حملہ کیس میں پنجاب کی بنائی گئی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کر دیا گیا  ہے جس کے بعد وفاقی وزارت اعلیٰ نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی جے آئی ٹی کے سربراہ راؤ سردار علی خان ہیں جبکہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی ، آئی بی اور ایم آئی کے افسران بھی شامل ہونگے۔

اس سے قبل جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر تھے جس پر وفاق نے اعتراض لگایا تھا کہ جے آئی ٹی میں سارے ممبران پنجاب سے ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے وفاق نے مؤقف پیش کیا ہے کہ آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کا کوئی افسر شامل نہیں ہیں جبکہ غلام محمود ڈوگر کو وفاقی حکومت نے معطل کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version