الزامات کا معاملہ؛ آصف زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

الزامات کا معاملہ؛ آصف زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا
جھوٹے الزامات عائد کرنے کی بناء پر سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آصف علی زرداری پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں جس کی پیش نظر آصف زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔
لیگل نوٹس کے مطابق عمران خان نے ستائیس جنوری کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جس دوران ان کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں تاہممعافی نہ مانگی گئی تو آصف علی زرداری قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے معافی نہیں مانگی گئی تو دس ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر الزام بے بنیاد ہے، خواجہ آصف
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میری پارٹی کو دھمکیاں دی جا چکی ہیں، دہشتگرد تنظیموں نے مجھے اور پارٹی کو دھمکیاں دیں، عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسے بیانات سے والد، خاندان اور میرے لیے خطرات بڑھ جاتے ہیں، عمران خان کے الزامات سنجیدگی سے لے رہے ہیں، ان کے الزامات پر قانونی پہلو بھی دیکھ رہے ہیں، خان والد کو بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں، عمران خان کی دہشتگردوں کی سہولت کاری تاریخ کا حصہ ہے، انہوں نے دہشتگردوں کو رہا کیا اور جمہوریت پسندوں کو گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کو دہشتگرد تنظیموں کے حوالے کیا، پی ٹی آئی کی فنڈنگ دہشت گرد گروہ آج بھی کر رہے ہیں، میرے والد، پارٹی پر حملہ ہوا تو سب کا حساب لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News