عمران خان نے عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کوششیں تیز کردیں

محسن نقوی زرداری کا فرنٹ مین ہے، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں کامیابی کے بعد عمران خان اسلام آباد میں میدان سجانے کو تیار ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ڈی ایم حکومت کے خلاف پیش قدمی بھی جاری کردی ہے۔
عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
ذرائع کا مطابق شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری، اسدعمر، پرویزخٹک اور اسد قیصر سمیت رہنما استفعوں کی منظوری کی حکمت عملی تیار کریں گے۔
رہنما تحریک انصاف سپیکر قومی اسمبلی سے رابطے کریں گے اور سپیکر کے سامنے ممبران پیش ہو کر استفعوں کی منظوری کا مطالبہ رکھیں گے۔
ذرائع کا مطابق قومی اسمبلی میں استفعوں کی منظوری کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

