عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کی منظوری دیدی

عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کی منظوری دیدی
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا
براہ راست دیکھیں :https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/01/946828/amp/#BOLNews #ShehbazSharif pic.twitter.com/DCJCsINsmsAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) January 14, 2023
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس فیصلے کی پیش نظر صدر مملکت بہت جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے تاہم پی ٹی آئی پرامید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر پاکستان وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، ذرائع
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حکومتی اتحاد میں 13 اراکین قومی اسمبلی کی ناراضگی کا انکشاف ہوا ہے، اتحادیوں کے بھی بہت سے معاملات پر تحفظات ہیں جس کی وجہ سے شہباز شریف مشکلات کا شکار ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا وفاقی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

