Advertisement

ہم حقیقی آزادی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، اعجاز چوہدری

اعجاز چوہدری

ملک کو مضبوط رکھنا 22 کڑور عوام کی ذمہ داری ہے، اعجاز چوہدری

پی ٹی رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ 27 مارچ 2022 کو حقیقی آزادی کی تحریک شروع کی گئی  تھی اور ہم حقیقی آزادی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور ”جیل بھرو تحریک“ کے فوکل پرسن سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو آئین کے مطابق آگے بڑھنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے کی ہر کوشش پر پاکستان تحریک انصاف مزاحمت کرے گی، ہم پر امن راستہ اپناتے ہوئے آئین کی پامالی کو روکیں گے۔

انہوں نے  بتایا کہ ہم جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں  اور بجائے اس کے کہ امپورٹڈ حکومت ناجائز مقدمات میں صحافیوں اور ہی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرے ، تشدد کرے ، برہنہ کرے ہم خود جیلوں میں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر اعجاز چوہدری جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن مقرر

Advertisement

اعجاز چوہدری نے کہا کہ 14 جنوری کو پنجاب کی اسمبلی کو تحلیل کیا گیا تھا ، 1 ماہ گزر گیا تھا ہے اب تک آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے تحت گورنر اور چیف الیکشن کمشنر توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے لیے تو سیکورٹی موجود ہے لیکن آئین کے تحت تحلیل شدہ اسمبلیوں میں انتخابات کے لیے ان کے پاس وسائل نہیں ہیں جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نومبر 2022 میں کہہ چکا ہے کہ ہم انتخابات کے لیے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کی قمر توڑدی ہے  جبکہ احساس پروگرام کے تحت ، صحت کارڈ کے تحت جو سہولیات پی ٹی آئی نے دی تھیں وہ بند کی جارہی ہیں، 170 ارب کے مزید ٹیکسز لگنے جارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دعویٰ کرتے تھے ہم مہنگائی ختم کریں گے، دیگر ممالک سے تعلقات بڑھائیں گے  جبکہ وزیر خارجہ افغانستان جانے کو تیار نہیں ہے، یہ لوگ خطرناک موڑ کی طرف ملک کو لے جارہے ہیں   ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version