Advertisement

مجھ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو مجھے اقبال چوک پر پھانسی دی جائے، عثمان ڈار

عثمان ڈار

یہ چور اور ڈاکو اب سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف اعلان جنگ کرنے کے موڈ میں ہیں، عثمان ڈار

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مجھ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو مجھے اقبال چوک پر پھانسی دی جائے۔

انٹی کرپشن آفس میں پیشی پر عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ آڈیو میں میرا ذکر کہیں نہیں، اس مبینہ آڈیو کی فرانزک سے قبل وزیر اعظم کی آڈیو کال کی فرانزک ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی کرپشن کی ہے اسکا احتساب ہونا چاہیے، مجھ پر کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے علامہ اقبال چوک پر پھانسی دی جائے۔

انکا کہنا ہے کہ عمران خان نے 26 سال اس فرسودہ نظام کے سامنے جہاد کیا ہے، آج پیشی پر میں نے اقبال چوک میں اوپن ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے، جو ہمیں 164 کے بیانات کی 4 وشنی میں سوالات دیے گئے ہیں ان کا جواب آئندہ پیشی 8 مارچ کو دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جاوید علی قرآن پاک پر حلف دے کر الزامات کی تردید کر چکا ہے، میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، جتنی کرپشن الزامات مجھ پر لگائے گئے ہیں اس سے دس گناہ زائد سالانہ ذکواة دیتا ہوں۔

Advertisement

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ میرے خلاف ایک مخصوص چینل نے مہم چلائی، ملک سے فرار ہو گیا ہوں آج وہ چینل دیکھائے عثمان ڈار یہاں موجود ہے۔

Advertisement

اس سے قبل ترقیاتی کاموں میں پچاس لاکھ کی ناجائز کمیشن کے الزام پر عثمان ڈار اینٹی کرپشن کے آفس میں پیش ہوئے۔

اینٹی کرپشن دفتر میں پیشی پر تحریک انصاف کے کارکنان نے عثمان ڈار پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

عثمان ڈار نے اپنے موقف میں کہا کہ میرا ٹرائل اور تفتیش اوپن ہونا چاہیے، اگر مجھ پر کرپشن ثابت ہو جائے تو مجھے چوک میں پھانسی دی جائے،  نہ صرف مجھے بلکہ جس پر بھی کرپشن ثابت ہو اسے پھانسی کی سزا ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کے پی اے کے بیان پر ازخود نوٹس لیا جائے، عطا تارڑ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version