امپورٹڈ سرکار کو ہر گز تسلیم نہیں کرتا، عمران خان

تحریک انصاف کراچی کے عوام کے ساتھ ہے، عمران خان
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے شہباز سرکار کے دور حکومت میں قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے خاتمے کے متعلق بات کی ہے۔
I dont recognise this Imported Govt installed thru conspiracy & horse trading. How can SS be so shameless given his govt’s destruction in 10 mths of our economy & democracy with brazen fascism,end of fundamental rights & rule of law; & allowing terrorism to spread under its watch pic.twitter.com/RayXmy6PDC
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2023
انہوں نے کہا کہ 10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی ہے جبکہ ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی اور اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا ہوں۔
10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کے قتل، قانون کی حکمرانی اور اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے؟ عمران خان #ImranKhan #BOLNews pic.twitter.com/l6wLbvkPUn
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 3, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News