Advertisement

آئی ایم ایف سے چار ماہ غریب آدمی کیلئے لڑا گیا ہے، مصدق ملک

  • خاور
  • شيئر

مصدق ملک

مشیرخزانہ و توانائی کا مصدق ملک کو خط

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے چار ماہ غریب آدمی کیلئے لڑا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیوچر کانفرنس میں شرکت کے لیے یہاں آیا ہوں، ہمارے ذہن میں خاکہ ہے جس میں لوگوں کے نوکریاں ہونگی، ہم غریب آدمی کے لیے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو چکا تھا۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے ذہنوں میں ایک خاکہ ہے کہ مستقبل میں اچھی نوکریاں اور بہترین مواقع ہوں، اس اچھے مستقبل کے لیے ہمیں آج کچھ مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، یہ کہنا اچھی بات نہیں کہ سب کیا دھرا پچھلے لوگوں کا ہے، اب ہم حکومت میں ہیں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہے، فنانس بل جو کل آیا وہ پہلے سے آئی ایم ایف سے طے شدہ معاملات کے باعث ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہماری ٹیم عوام کی لڑائی لڑ رہی تھی، نیا گیس کے ٹیرف پر کل میڈیا بریفنگ کر رہا ہوں، 60 فیصد لوگوں کو گیس کے ٹیرف میں ریلیف دیا گیا ہے، 60 فیصد لوگوں کا بل یا تو کم ہو گا یا پھر اتنا ہی رہے گا، ہم نے امیر اور غریب کے لیے گیس کی قیمت کا فرق کر دیا ہے، جو صاحب استطاعت ہیں ان کو بل زیادہ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ غریب کے لیے گیس کا بوجھ کم کر دیا گیا ہے، سرکلر ڈیبٹ کا فلو گیس پر ہم نے زیرو کر دی ہے، یکم جنوری سے اب کوئی اضافی بوجھ ہم پر نہیں پڑے گا، آنے والے وقتوں میں ہمیں سرکلر ڈیبٹ کے لیے قرضے نہیں لینے ہونگے، آئی ایم ایف سے تمام کنٹریکٹ پچھلی حکومت کے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version